عماد الدین نسیمی

عمادالدین نسیمؔی ایک بزرگ، پاکباز اور صوفی شاعر تھے جو آذر بائجان یا ترکمانستان سے تعلق رکھتے تھے انہوں نے ترکی اور فارسی زبان میں بہت سارے اشعار لکھے ہیں اور وہ فضل اللہ استرآبادی کے متبعین میں سے تھے جنہوں نے فرقہ حروفیہ کی بنیاد ڈالی تھی۔ ان کا پورا نام سید عمادالدین نسیمؔی شیرازی بغدادی الحروفی ہے جو شاعری کی دنیا میں نسیمؔی سے مشہور تھے اور انہوں نے دو دیوان لکھے ہیں ان میں سے ایک فارسی زبان میں اور دوسرا ترکی زبان میں ہے نیز ان کے عربی زبان میں بھی کچھ قصیدے ہیں اس کے سنہ وفات میں اختلاف ہے بعض نے کہا ہے کہ وہ استرآبادی کے 796ھ میں قتل کے بعد حلب بھاگ گیا جہاں پر اسے قتل کر دیا گیا اور بعض نے کہا ہے کہ وہ شیراز میں 837ھ میں سولی پر چڑھا دیا گیا۔